نوکری دلوانے کے بہانے 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی

نوکری دلوانے کے بہانے 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی

لیاقت اور اس کا ساتھی 16 سالہ (ص) کو جھانسہ دے کر ساتھ لے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوکری دلوانے کے بہانے ملزموں نے 16 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ ساہیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے طارق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم لیاقت علی اور اس کے ساتھی نے اس کی بیٹی 16 سالہ (ص) کو گھریلو ملازمہ کے طور پر نوکری دلوانے کا جھانسہ دیا اور اپنے ساتھ لے گئے ۔ جبکہ ملزموں کی جانب سے اس کی بیٹی کو نوکری پر رکھوانے کی بجائے مختلف مقامات پر لے جاکر مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔ جبکہ اس کی بیٹی ملزموں سے آنکھ بچا کر بھاگ کر گھر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں