ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن طاہر صدیقی نے قومی سیرت ایوارڈ حاصل کر لیا

ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن طاہر صدیقی   نے قومی سیرت ایوارڈ حاصل کر لیا

فیصل آباد سے ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن پروفیسر محمد طاہر صدیقی نے قومی سیرت ایوارڈ کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محمد طاہر صدیقی نے نعتیہ کلام کی کلیات شائع کرنے پر قومی سیرت ایوارڈ حاصل کیا۔ ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن محمد طاہر صدیقی نے غالب کے اشعار کی زمینوں میں لکھے گئے پانچ نعتیہ مجموعہ جات کو کلیات کی صورت میں شائع کیا۔ طاہر صدیقی کے شعری مجموعہ میں481 نعتیہ کلام شامل ہیں۔ محمد طاہر صدیقی نے اسلام آباد میں ہونے والے تقریب میں وزیراعظم عمران خان سے قومی سیرت ایوارڈ حاصل کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں