شیر علی ارباب کی قیادت میں ارکان اسمبلی کا دورہ فیڈمک

شیر علی ارباب کی قیادت میں ارکان اسمبلی کا دورہ فیڈمک

کمیٹی ارکان کا علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر، نامہ نگار خصوصی )قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے چائینہ پاک اکنامک کوریڈورکے چیئرمین شیر علی ارباب کی قیادت میں کمیٹی کے دیگر ارکان قومی اسمبلی نے فیصل آبادانڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک)اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا دورہ کیا ۔ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں لگنے والے ملکی وغیرملکی صنعتی یونٹس میں گئے اورتعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔سی ای او فیڈمک رانا یوسف،سابق صدر چیمبر آف کامرس ضیا علمدار بھی موجود تھے ۔اس موقع پر سی پیک پارلیمانی کمیٹی قومی اسمبلی کے ارکان کو فیڈمک میں بریفنگ دی گئی۔کمیٹی ارکان نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں تعمیراتی کاموں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین نیشنل اسمبلی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک نے کہا کہ اکنامک زون کے معاملات بڑی اہمیت کے حامل ہیں جنہیں فوری حل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کوتیزی سے آگے بڑھانا ترجیح ہے ۔سی ای او نے بتایا کہ انڈسٹری نہ لگانے پر 22 پلاٹس خالی کرائے گئے ہیں اور آئندہ میٹنگ میں مزید پلاٹس کی رجسٹریشن منسوخ کی جائیگی جبکہ منسوخ پلاٹس کی فہرست پارلیمانی کمیٹی کو بھی بھجوائی جائیگی۔ڈائریکٹر فیڈمک نے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایم تھری انڈسٹریل سٹی کے امور فاسٹ ٹریک پر چلائینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں