انسداد سموگ کارروائیاں محض تصویری سیشن، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چھوڑاجانے لگا

انسداد سموگ کارروائیاں محض تصویری سیشن، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چھوڑاجانے لگا

گاڑی مالکان و ڈرائیورز جرمانے ادا کرکے دوبارہ اسی طرح سڑکوں پر دھواں چھوڑتے پھررہے ہیں ، حکومت کی انسداد سموگ پالیسی نظر انداز ، کسی گاڑی کو نہیں چھوڑ رہے :سیکرٹری آر ٹی اے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیصل آباد کی دوغلی پالیسی کھل کر سامنے آگئی، انسداد سموگ کارروائیاں محض تصویری سیشن ثابت ہوئیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پکڑکر تصویریں بنواکر موقع پر ہی جرمانے کرکے چھوڑا جانے لگا، محکمہ کی جانب سے انسداد سموگ کیلئے گاڑیوں کا دھواں ختم کروانے کیلئے اقدامات نہ ہونے کے برابر، گاڑی مالکان و ڈرائیورز جرمانے ادا کرکے دوبارہ اسی طرح سڑکوں پر گاڑیوں کا دھواں چھوڑتے ہوئے پھررہے ہیں لیکن سیکرٹری آر ٹی اے سمیت دیگر تمام عملہ محض نمائشی کارر وائیوں تک محدود ہوکر رہ گیا ہے اور حکومت کی انسداد سموگ پالیسی کو یکسر نظرانداز کیا جارہا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ گاڑیوں کا دھواں سموگ کیساتھ دیگر ماحولیاتی مسائل اور بیماریوں کا سبب بن رہا ہے لیکن فیصل آباد کا محکمہ ٹرانسپورٹ اس سنگین معاملہ کو سنجیدگی سے لینے سے گریزاں ہے سیکرٹری آر ٹی اے محمد سرور کا کہنا ہے اب تک درجنوں گاڑیاں بند کی جاچکی ہیں اور سینکڑوں کو جرمانے کردیئے گئے ہیں دھواں چھوڑنے والی کسی گاڑی کو نہیں چھوڑ رہے ان کو بند کیا جارہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں