بیوہ کے گھر چوری کی واردات تشدد کانشانہ بنا ڈالا

بیوہ کے گھر چوری کی واردات تشدد کانشانہ بنا ڈالا

بیوہ خاتون کے گھر چوری کی واردات ، تفصیلات کے مطابق مدینہ ٹاؤن کی رہائشی بیوہ خاتون زرینہ اپنے گھر میں سورہی تھی

شاہپورصدر (نامہ نگار) اس دوران نامزد ملزم صدیق مسلح پستول ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ دیوار پھاند کر اندر داخل ہوئے اور کمرے کا تالہ توڑنے لگے شور سن کر زرینہ خاتون باہر نکلی تو ملزموں نے پستول کے بٹ، لاتوں اور گھونسوں سے خاتون پر شدید تشدد کیا اور منہ میں کپڑا ٹھونس کر باندھ دیا اور ملزم گھر سے 60ہزار نقدی اور ایک لاکھ بیس ہزار روپے مالیتی طلائی زیور چرا کر فرار ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں