گرلز سکول کچی بستی کمالیہ انٹرنیشنل ایوارڈ کیلئے منتخب

گرلز سکول کچی بستی کمالیہ انٹرنیشنل ایوارڈ کیلئے منتخب

انٹرنیشنل سکول ایوارڈ کے لئے سرگرمیاں جاری ، اساتذہ اور طلبا پر جوش

کمالیہ(نامہ نگار ) گورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول کچی بستی انٹرنیشنل سکول ایوارڈ کے لئے منتخب ہو گیا۔ اساتذہ سونیا خلیل اور خدیجہ لیاقت کوآرڈینیٹر کے فرائض انجام دیں گی۔ سکول میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈ کیلئے سرگرمیاں جاری ، اساتذہ اور طلبا پر جوش ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کچی بستی کمالیہ کو برٹش کونسل کے پراجیکٹ انٹرنیشنل سکول ایوارڈ فیز 4، 2021کیلئے منتخب کیا گیاہے سکول ہذا کی اساتذہ سونیا خلیل اور خدیجہ لیاقت کوآرڈینیٹر کے طورپر فرائض سرانجام دیں گی اور سکول کی مختلف سرگرمیوں کو دیگر پارٹنر سکولز کے ساتھ شیئر کیا جائیگا۔سکول میں ایوارڈ کیلئے مختلف سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور اسی سلسلہ میں سکول میں شجر کاری اور Recycling کے حوالے سے سرگرمیاں کی گئیں جن میں طلبا اور اساتذہ نے بھی نہایت جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ سکول سٹاف اور تمام طلبا انٹرنیشنل سکول ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں