اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں درجنوں سیٹیں کئی ماہ سے خالی، کام سست روی کا شکار

اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں درجنوں سیٹیں کئی ماہ سے خالی، کام سست روی کا شکار

صرف فیصل آباد ہی نہیں پورے پنجاب میں افرادی قوت کی کمی کا سامنا ، کوشش کررہے ہیں کہ مزید بھرتیاں ہوں تاکہ نظام میں مزیدبہتری آسکے،ڈائریکٹر جنر ل اینٹی کرپشن پنجاب

فیصل آباد(صغیر سانول سے )اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ افسروں کی درجنوں سیٹیں کئی ماہ سے خالی ہونے سے ادارے کا نظام فلاپ ہونے لگا، اہم سیٹوں پر تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے زیر سماعت شکایات، انکوائریوں اور درخواستوں پر کام تعطل کا شکار ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن سید انوارالحسن شیرازی کا چار ماہ قبل ساہیوال تبادلہ ہوگیا جنکی جگہ پر کوئی ایڈمن آفیسر تعینات نہ ہوسکا جبکہ اینٹی کرپشن کے سپر نٹنڈنٹ سرفراز وڑائچ کا تقریبا چھ ماہ قبل ساہیوال تبادلہ ہوگیا انکی جگہ پر بھی کوئی سپر نٹنڈنٹ تعینات نہ ہوسکا ، اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکایات ٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن جھنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ٹوبہ کی سیٹیں بھی عرصہ دراز سے تعیناتی کی منتظر ہیں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ زاہد مسعود نظامی بھی ریٹائرڈ ہوچکے ،سرکل آفیسر چنیوٹ کی سیٹ عرصہ سے خالی ہے ، تھانہ سرکل فیصل آباد کے انچارج کو بھی ڈی جی نے اپنے حالیہ دورے میں معطل کردیا تھا جسکے بعد یہ سیٹ بھی خالی ہوچکی ہے مذکورہ تمام سیٹیں خالی ہونے کی وجہ سے ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کرپشن پنجاب میں کام سست روی سے ہورہا ہے ۔ ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے کہا اینٹی کرپشن کو صرف فیصل آباد ہی نہیں پورے پنجاب میں افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے کوشش کررہے ہیں کہ مزید بھرتیاں ہوں اور دیگر اداروں سے بھی آفیسرز لائے جائیں تاکہ نظام میں مزید بہتری آسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں