عوام کو صحت کی سہولیات دینا حکومت کی ترجیح : زاہد حسین

 عوام کو صحت کی سہولیات دینا حکومت کی ترجیح : زاہد حسین

ٹی ایچ کیو ہسپتال کے توسیعی منصوبے کو شروع کرنے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ کمشنر فیصل آباد نے دورہ جڑانوالہ کے دوران ٹی ایچ کیو ہسپتال کے نئے توسیعی منصوبے کو شروع کرنے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر کمشنر فیصل آباد نے ایس ای بلڈنگ فیصل آباد شاہد گجر، ایکسین بلڈنگ ٹو گل حسن،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف کمبوہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر رانا عبدالواجد،ڈی ایم ایس ڈاکٹر اکرم،مرکزی رہنما پی ٹی آئی چودھری تیمور علی،چودھری عمران یوسف کواڈنیٹر پی پی 100،رانا بلال مصطفی تحصیل صدر پی ٹی آئی،تحصیل صدر آئی ایس ایف پی ٹی آئی ظفر واڑیچ و دیگران کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے نئے توسیعی منصوبے کو پاپہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جڑانوالہ کا دورہ کیا اور لائیو سٹاک ہسپتال کی اراضی دینے کے معاملہ کا جائزہ لیتے ہوئے تمام متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایت دی کہ نئے توسیعی منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ،کمشنر زاہد حسین نے مزید کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں