انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگاہی واک ،سیمینار کاانعقاد

انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگاہی واک ،سیمینار کاانعقاد

عوامی تعاون کے بغیر ڈینگی کا خاتمہ ممکن نہیں، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر

فیصل آباد(نامہ نگار خصوصی ، نیوز رپورٹر )احتیاطی تدابیر کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا کر ہی ڈینگی کو شکست دی جا سکتی ہے اس سلسلے میں آگاہی پروگرامز کا تسلسل سے انعقاد ناگزیر ہے ۔یہ بات ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر طیبہ اعظم خاں نے ضلعی محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسرز سٹی وصدر کاشف حبیب،طارق لطیف اور دیگر افسروں کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔تحصیل پاپولیشن ویلفیئر افسرو ں نے کہا عوامی تعاون کے بغیر ڈینگی کا خاتمہ ممکن نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا رہا جائے ۔قبل ازیں انسدادڈینگی کے سلسلے میں سیمینار بھی منعقد ہوا۔شرکا نے کہا ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے اور مشترکہ کاوشوں سے ہی اس کو شکست دی جاسکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں