راشن پروگرام سے 2کروڑخاندان مستفید ہونگے :ابراررشید

راشن پروگرام سے 2کروڑخاندان مستفید ہونگے :ابراررشید

وزیراعظم ملک کو قرضوں سے نجات دلا کر رہیں گے ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چودھری ابرار رشید ڈھلوں نے کہا احساس راشن پروگرام سے لوگ جلد ہی مستفید ہونا شروع ہو جائیں گے ،اس پروگرام کا مقصدٹارگٹڈ سبسڈی اوردوسرا مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے ،تحریک انصاف کی حکومت نے 120 ارب روپے سے احساس راشن پروگرام شروع کیاجس سے 2کروڑ خاندان مستفید ہوں گے پروگرام میں تیل/ گھی اور آٹے پر 30فیصد کی سبسڈی دی جائے گی۔انہوں نے کہا مستحق افراد اور کریانہ سٹور مالکان کی الگ الگ رجسٹریشن کر رہے ہیں،پروگرام لانچ ہو چکا اب اس کی رجسٹریشن چل رہی ہے 15 دسمبر سے لوگ اس سے مستفید ہونا شروع ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا پچھلے دوسال سے تحریک انصاف حکومت اس پروگرام پر کام کر رہی تھی اس وقت عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتیں بڑھنا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔صوبہ بھر میں بارہ سو سے زائد پرائس مجسٹریٹس مارکیٹوں میں اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں سرگرم ہیں۔انہوں نے مزید کہا موجودہ حکومت ،سابق ادوار کے قرضے واپس کرنے میں لگی ہوئی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وزیراعظم ملک کو بیرونی قرضوں کے شکنجے سے نجات دلا کر رہیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں