اپوزیشن کو پھلتا پھولتا پاکستان ہضم نہیں :آشفہ ریاض

اپوزیشن کو پھلتا پھولتا پاکستان ہضم نہیں :آشفہ ریاض

حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر انکے دل جیت لئے

کمالیہ (نامہ نگار )صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین آشفہ ریاض فتیانہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن کو پھلتا پھولتا پاکستان ہضم نہیں ہوتا۔ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیکر ان کے دل جیت لئے ہیں۔ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ،اپوزیشن کی منفی سیاست کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں،عوام کی فلاح وبہبو د کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دینگے ۔اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی، اپوزیشن کی منفی سیاست کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، ای وی ایم پرعوام کوگمراہ کر نے کیلئے من گھڑت خبریں پھیلائی گئیں۔ ای وی ایم ایک سادہ مشین ہے ،عوام کوسمجھنے میں مشکل نہیں ہوگی۔ ای وی ایم کاانٹرنیٹ سے تعلق نہیں اس لئے کوئی ہیک نہیں کرسکتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں