ورک چارج یا ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتی پر پابندی عائد

ورک چارج یا ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتی پر پابندی عائد

تمام محکموں کے سربراہوں کو حکم نامے پر عمل درآ مد یقینی بنانے کی ہدایت

فیصل آباد(نامہ نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ڈی سی آفس کو اطلاع کئے بغیر تمام ضلعی محکموں واداروں میں مستقل،کنٹریکٹ،ورک چارج یا ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتی پر پابندی عائد کی ہے ۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں تمام محکموں کے سربراہوں کو تاکید کی گئی ہے کہ حکم نامے پر روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں