دھوکہ دہی سے مکان اپنے نام کرانیوالوں کیخلاف مقدمہ

 دھوکہ دہی سے مکان اپنے نام کرانیوالوں کیخلاف مقدمہ

عباس اور اسکے ساتھی کرایہ کے مکان میں رہ رہے تھے ، جعلی کاغذات بنائے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دھوکہ دہی سے مکان اپنے نام کروانے کی کوشش کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شرافت علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عباس احمد اور اس کے دیگر ساتھی اس کے خرید کردہ مکان میں کرایہ دار کے طور پر رہائش پذیر تھے اور اس دوران ملزموں کی جانب سے اسکے مکان سے متعلق جعلی کاغذات تیار کرتے ہوئے مکان کو اپنے نام منتقل کروانے کی کوشش کی گئی جس کا علم ہونے پر پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں