13 دسمبر سے انسداد پولیو مہم، 13 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کیلئے 4870 ٹیمیں تشکیل

13 دسمبر سے انسداد پولیو مہم، 13 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کیلئے 4870 ٹیمیں تشکیل

والدین کی آگاہی کیلئے تشہیر کے ہرممکن ذرائع بروئے کار لائے جائیں ، ہر بچے تک رسائی حاصل کرکے قطرے پلانے کا ہدف حاصل ہونا چاہیے :ڈپٹی کمشنر نے اداروں کو ٹاسک دیدئیے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزادنے ہدایت کی کہ ضلع میں 13 دسمبرسے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کی جائیں اور5سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی حاصل کرکے انہیں حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف حاصل ہونا چاہیے ۔اس ضمن میں معمولی سی بھی غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ پولیوایریڈیکشن کمیٹی کے اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے جاری کی ۔ڈپٹی کمشنر نے انسدادپولیومہم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کیلئے متعلقہ محکموں کو متحرک کرتے ہوئے ٹاسک تفویض کئے ۔انہوں نے والدین کی آگاہی کیلئے تشہیر کے ہرممکن ذرائع بروئے کارلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ ہوگی۔انہوں نے سوشل ویلفیئر، لیبر، پاپولیشن ویلفیئر اوردیگر محکموں کو والدین کی آگاہی کیلئے اقدامات کی بھی تاکید کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر بلال نے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا 5سال تک کی عمر کے تقریبا 13 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے 4870 ٹیمیں فرائض انجام دیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں