جڑانوالہ ستیانہ پولیس کے 2 ملازمین پر ڈکیتی کا الزام،احتجاج

جڑانوالہ ستیانہ پولیس کے 2 ملازمین پر ڈکیتی کا الزام،احتجاج

فیکٹری سے واپسی پر مجھے روک کر 72 ہزار روپے لوٹ لئے :عدنان ،پولیس ملازمین رب نواز،افضل کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ ستیانہ پولیس کے دو ملازمین پر مبینہ ڈکیتی کا الزام مظاہرین کا روڈ بلاک کرکے احتجاج ٹریفک جام، پولیس ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا مطالبہ۔ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 91 گ ب کے رہائشی عدنان عرف مٹھو ولد محبوب احمد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شام کے بعدفیکٹری سے فارغ ہوکر گھر جا رہا تھا جب وہ 90 گ ب موڑ پر پہنچا تو وہاں موٹر سائیکل پر موجود دو ملازمین جن کے پاس اسلحہ تھا مجھے روک کر جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 72 ہزار روپے لوٹ لئے جب عدنان اور اس کے ساتھی ستیانہ پل پر پہنچے تو وہاں پر دونوں مبینہ ملازمین موجود تھے جس پر مظاہرین طیش میں آگئے اور انہوں نے روڈ کو بلاک کردیا پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ستیانہ پولیس نے دونوں پولیس ملازمین رب نواز،افضل کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے تاہم دونوں ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف سازش کی گئی ہے اصل حقائق اعلیٰ پولیس افسروں کی تفتیش کے بعد منظر عام پر آئیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں