ٹو بہ ٹیک سنگھ:تفتیشی افسروں کو چالان جمع کروانے کی ہدایت

ٹو بہ ٹیک سنگھ:تفتیشی افسروں کو چالان جمع کروانے کی ہدایت

مقدمات کی فوری طورپر آن لائن تکمیل کو یقینی بنایا جائے :آ ر پی او عمران محمود

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمودنے تفتیشی افسروں کو ہدایت کی ہے کہ مثل مقدمہ جات کے چالان آن لائن سسٹم میں اپ لوڈ کر کے بر وقت عدالت میں جمع کروائیں تا کہ انہیں آن لائن سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکے ،لوکل اینڈ سپیشل لا اور دیگر مقدمات کی فوری طورپر آن لائن تکمیل کو یقینی بنایا جائے ،یہ ہدایت انہوں نے ڈی پی او آفس میں ضلع بھر کے پولیس افسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی ،اجلاس میں ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان، ڈی ایس پی صدر آصف شاہ،ڈی ایس پی گوجرہ میاں وقار، ڈی ایس پی لیگل محمد اشرف، ڈ ی ایس پی سی آئی اے صبور احمد سمیت ضلع بھر کے ایس ایچ اوزنے شرکت کی، اس کے علاوہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسوکرنے کا حکم دیا،اس موقع پر آر پی او فیصل آباد نے ضلع بھر کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں