ن لیگ شیر علی گروپ کی پرانے ساتھیوں کو متحرک کرنے کی کو شش

ن لیگ شیر علی گروپ کی پرانے ساتھیوں کو متحرک کرنے کی کو شش

چودھری شیر علی کی حالیہ ملاقاتوں پر فیصل آ باد کی سیاست میں ہلچل پیدا ہو گئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن شیر علی گروپ پارٹی کے پرانے ساتھیوں کو سرگرم کرنے کے لئے متحرک ۔ مسلم لیگ ن ضلع فیصل آباد کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ڈسٹرکٹ کنوینئر سابق مئیر چودھر ی شیر علی پارٹی کے دیرینہ کارکنوں اور مقامی رہنماوں کو متحرک کرنے کے لئے انتہائی متحرک ہوگئے ہیں ، گذشتہ دنوں انہوں نے میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی سابق سینیٹر فاروق احمد خان کے ساتھ سیاسی بیٹھک کی جس میں ممبران اور ٹکٹ ہولڈر قومی و صوبائی اسمبلی شریک تھے ، ذرائع کے مطابق چودھری شیر نے سابق ایم این اے اور بیگم کلثوم نواز کے انتہائی قریبی ساتھی چودھری صفدرالرحمان سے بھی ملاقات کی ہے اور دونوں رہنمائو ں نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق چودھری شیر علی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لئے جلد ہی مشرف دور میں فیصل آباد کے اہم عہدہ پر فائز رہنے والے تحریک انصاف کے رہنما سے بھی ملاقات کررہے ہیں ، چودھری شیر علی کی حالیہ ملاقاتوں کے بعد فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی سیاست میں کافی حد تک ہلچل دیکھنے میں آئی ہے ، چودھری شیر علی ماضی میں نواز شریف کے قریبی ساتھیوں کو دوبارہ متحرک کرنے کے لئے کوشاں ہیں جس سے رانا ثنا اللہ گروپ کو مستقبل میں کافی ٹف ٹائم کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں