ادویات ذخیرہ کرنیوالے سٹور مالکان کیخلاف مقدمہ درج

 ادویات ذخیرہ کرنیوالے سٹور مالکان کیخلاف مقدمہ درج

چنیوٹ بازار میں واقع نجی فارمیسی پر چھاپہ،مالک محمد شبیر کے خلاف کارروائی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر قانونی طور پر ادویات ذخیرہ کرنے والے سٹور مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ٹرانسپورٹر طاہر احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ چنیوٹ بازار میں واقع نجی فارمیسی پر چھاپہ مارکر چیک کیا گیا۔ جہاں غیر قانونی طور پر ادویات ذخیرہ کرکے بلیک کی جارہی تھی۔ جس پر پولیس نے محکمہ صحت کے افسروں کی مدعیت میں سٹور مالک محمد شبیر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارر وائی شروع کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں