اٹھارہ ہزاری میں چھ ماہ سے بجلی کے میٹر نہ لگ سکے

اٹھارہ ہزاری میں چھ ماہ سے بجلی کے میٹر نہ لگ سکے

شہری خوار ،ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی بھی ہوئی ،صارفین کانوٹس لینے کامطالبہ

اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار )اٹھارہ ہزاری میں چھ ماہ سے بجلی کے میٹر نہ لگ سکے ، شہری خوار ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی بھی ہوگئی، صارفین کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری میں فیسکو صارفین رل گئے ، چھ ماہ سے بجلی کے میٹر نہ لگ سکے ، ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے بعد شہری خوار ، صارفین کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، نئے کنکشن لگوانے کے لیے فیسکو صارفین نے چھ ماہ قبل ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے تھے لیکن چھ ماہ گزرنے کے باوجود میٹر نہ لگائے جاسکے ، صارفین نے کہا حکام بالا کی غفلت اور لاپروائی کے باعث ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے بعد بھی میٹروں کی تنصیب نہ ہوسکی جبکہ فیسکو فیس کی ادائیگی کے 90 دن کے اندر میٹر لگانے کے پابند ہے ، شہریوں نے فیسکوچیف سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد بجلی میٹر مہیا کئے جائیں۔Sent from my Samsung Galaxy smartphone.

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں