ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس

ڈپٹی کمشنر کی محکمہ صحت کے افسروں کو سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر الطاف بھوآنہ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار نور سمیت ڈی ڈی ایچ اوز، سوشل ویلفیئر، پولیس ، تعلیم، ریسکیو1122، بلدیہ ، زراعت ،لائیو سٹا ک، انفارمیشن ،سول ڈیفنس ودیگر متعلقہ محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے محکمہ صحت کے افسروں کو ضلع بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے حوالے سے انسدادی ٹیمیں اپنا موثر اور فعال کردار ادا کریں ۔ ڈینگی لاروا کی تلفی اور افزائش روکنے کے مشن میں کوششیں ماندنہیں پڑنی چاہئیں ۔ عوام کی صحت کی حفاظت اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔اس ضمن میں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی وائرس سے بھی بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے ، ہیلتھ ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں رہ کر اپنی کارکردگی کو نمایاں کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں