سیوریج لائن کیلئے 5ماہ قبل کھودی جانیوالی سڑک نہ بن سکی

سیوریج لائن کیلئے 5ماہ قبل کھودی جانیوالی سڑک نہ بن سکی

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)واسا کی جانب سے سیوریج لائن ڈالنے کے لیے پانچ ماہ قبل کھودی جانے والی سڑک تاحال دوبارہ نہ بن سکی شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق غلام محمد آباد پیراں والا چوک کی سڑک گزشتہ پانچ ماہ سے سیوریج لائن ڈالنے کے لیے اکھاڑی گئی جس کے بعد انتظامیہ نے پلٹ کر سڑک کی جانب دیکھا تک نہیں مین سڑک کی ایک سائیڈ مکمل طور پر اکھاڑ دی گئی ہے جس کے باعث راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

ٹوٹی سڑک کے باعث ٹریفک کا بہاو بھی شدید متاثر ہوتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب سیوریج لائن ڈال کر سہولت دی گئی ہے تو دوسری جانب سڑک توڑ کر ہمیں اذیت میں مبتلا کردیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں