ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تحصیل سٹی میں احساس بازارفعال

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تحصیل سٹی میں احساس بازارفعال

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تحصیل سٹی میں بڑا احساس بازارفعال ہوگیا ہے ۔آرٹس کونسل کی پارکنگ میں قائم بڑے احساس بازار میں مستحق خواتین،مرد وبچوں کو موسم سرما کی مناسبت سے معیاری گرم ملبوسات، شوز، شالز،لحاف، جرا بیں،بچوں کے کپڑے ،جیکٹس ودیگر سامان کی مفت فراہمی شروع ہوگئی ہے ۔

احساس بازار میں ملبوسات ودیگر اشیا کی فراہمی میں مخیر صنعتکار گروپس کی طرف سے بھرپور معاونت فراہم کی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد،ارکان اسمبلی شکیل شاہد اور فردوس رائے نے  احساس بازار کا افتتاح کرکے موقع پر موجود افرادمیں سامان تقسیم کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل ربی چیمہ ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال احمد،چیف کارپوریشن آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن زبیرحسین نت،ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال،اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ انعم بابر ، انچارج کنٹرول روم محمد صادق ودیگر افسروں کے علاوہ رہنما تحریک انصاف میاں نبیل ارشد، ڈائریکٹر ایپرل صداقت لمیٹڈ حمزہ مختار،ایم ٹی ایم سے ناصر علی ضیا ، سی ای او دی لیگیسی چودھری یاسین ودیگر صنعتکار بھی موجود تھے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں