احساس بازار کا دوسراروز ،سامان کی مفت فراہمی جاری

 احساس بازار کا دوسراروز ،سامان کی مفت فراہمی جاری

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کی پارکنگ میں قائم احساس بازار میں دوسرے روز بھی مستحق خواتین، مرد وبچوں کو موسم سرما کی مناسبت سے معیاری گرم ملبوسات، شوز، شالز، لحاف، جرابیں، بچوں کے کپڑے ،جیکٹس ودیگر سامان مفت فراہم کیا گیا۔

احساس بازار میں ملبوسات ودیگر اشیا کی فراہمی میں مخیر صنعتکار گروپس کی طرف سے بھرپور معاونت فراہم کی گئی ہے اور خواتین ومرد اور بچوں کو سامان کی فراہمی کے لئے الگ الگ سٹالزقائم کئے گئے ہیں۔احساس بازار میں قائم کاؤنٹرز پر مستحق افرادکو قومی شناختی کارڈ کے اندراج کے بعدموصولہ ٹوکن پرنظم وضبط سے ملبوسات،جوتے ودیگر اشیا لے کر خارجی راستے سے واپس بھجوایا جارہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف اور اسسٹنٹ کمشنر انڈرٹریننگ انعم بابر نے احساس بازار کے مجموعی انتظامات دیکھے ۔انہوں نے اپنی نگرانی میں مستحقین میں کپڑے ودیگر سامان تقسیم کرایا اور متعلقہ محکموں کو بھی ڈیوٹی پر الرٹ رکھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں