پولیس نے منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا

پولیس نے منشیات فروشوں  کو حراست میں لے لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے امین پور بازار کے قریب کارروائی کے دوران ملزم داؤد کو حراست میں لے کر پانچ سو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ تھانہ جھنگ بازار پولیس نے سیف آباد کے قریب کارروائی کے دوران ملزم شکیل کو حراست میں لیکر 13 لٹر شراب جبکہ ملزم رضوان کے قبضے سے 12 لٹر شراب برآمد کرلی۔ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کردی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں