انچارج سٹی ٹرمینل عاصم الیاس نے مسافروں وڈرائیورزکے ویکسینیٹ ہونے کی تصدیق کی

انچارج سٹی ٹرمینل عاصم الیاس  نے مسافروں وڈرائیورزکے  ویکسینیٹ ہونے کی تصدیق کی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انچارج سٹی ٹرمینل عاصم الیاس نے سٹینڈ کا تفصیلی دورہ کرکے مختلف شہروں کو روانہ ہونیوالی بسوں /ویگنوں میں مسافروں و ڈرائیورزکے ویکسینیٹ ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے دوران چیکنگ موقع پر بعض مسافروں کو اپنی نگرانی میں ویکسین بھی لگوائی اور فکسڈ پوائنٹ پر مسافروں وعملہ کو کورونا سے بچاؤ کی پہلی اور دوسری ڈوز لگانے کی چیکنگ اور ریکارڈ بھی دیکھا۔انہوں نے سٹینڈ کی حدود میں قائم ٹک شاپ پر دکانداروں وخریداروں کو بھی ویکسین لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے مسافروں سے پرزوراپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی صحت کے تحفظ کے لئے ویکسین ضرور لگوائیں بصورت دیگر سفر کی اجازت نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں