شوہر کو اغواکرنے کے الزام میں خاتون کیخلاف مقدمہ

شوہر کو اغواکرنے کے الزام میں خاتون کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شوہر کو اغواکرنے کے الزام میں خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

تھانہ سٹی سمندری کے علاقے قصبہ سمندری کے رہائشی محمد زاہد نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا اسکے بھائی محمد نواز نے پسند کی شادی کر رکھی تھی اور اسکے بھائی محمد نواز کی اہلیہ اور اسکے دیگر اہل خانہ نے اسکے بھائی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر قید کر لیا جس پر پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارر وائی شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں