زیرتعمیرسائزنگ ملز کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی

زیرتعمیرسائزنگ ملز کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) ملز کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے ناولٹی پُل کے قریب زیر تعمیر سائزنگ ملز میں مزدورکام میں مصروف تھے کہ فیکٹری کی چھت گرگئی۔ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ 22سالہ ہارون، 42سالہ یونس اور 28سالہ اسد کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں