سیلزٹیکس،بڑھتی قیمتیں،80سے زائد بھٹے احتجاجاً بند

سیلزٹیکس،بڑھتی قیمتیں،80سے زائد بھٹے احتجاجاً بند

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)حکومت کی طرف سے منی بجٹ میں بھٹے کے کاروبار پر 17فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ اور کوئلہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف ملت روڈ اور شیخوپورہ روڈ،برنالہ سیکٹر کے 80سے زائد بھٹے احتجاجاً بند کر دیئے گئے ہیں ۔

ایک ہفتہ تک کوئلہ کی قیمتیں کم کر کے فکس کی جائیں اور بھٹہ مالکان سے طے شدہ لاگو فکس ٹیکس لیا جائے ورنہ ایک ہفتہ بعد پختہ اینٹوں کی سیل بھی بند کر دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار شیخوپورہ روڈ سیکٹر کے صدر رانا فرمان خاں ،صدرملت روڈرانا انوار خاں ،صدر برنالہ حاجی اقبال نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چودھری عبدالرحمن، حاجی غلام مصطفی، ریاض فوجی، رانا ندیم ، رضوان رحمانی،الماس مجید چٹھہ، خالد پٹواری، انصر مجید، حاجی یونس، غلام ربانی، رانا فریاد، حاجی جاوید بھولا، میاں قربان، انور رحمانی، حاجی یوسف ،عرفان بلوچ،حسن باجوہ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

رانا فرمان خاں نے کہا مرکزی صدر شعیب خان نیازی ،جنرل سیکر ٹری مہر عبدالحق کے ایف بی آر کے ساتھ معاہدے میں بھٹے کے کاروبار پر 10ہزار روپے فکس ٹیکس نافذ ہے جسے اب 17فیصد کر دیا گیا ہے جو انہیں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ۔کوئلہ کی قیمتیں اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ اینٹوں کی لاگت پوری نہیں ہوتی اگر سیلز ٹیکس لگانا ہے تو اینٹوں کی قیمت میں 2500سو روپے اضافے کی بھی اجازت دی جائے ،موجودہ ریٹ میں بھٹہ مالکان کو خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں