پیرمحل :کھاد کی عدم دستیابی،کسانوں نے پھاٹک بند کردیا

پیرمحل :کھاد کی عدم دستیابی،کسانوں نے پھاٹک بند کردیا

پیرمحل (نمائندہ دنیا)تحصیل پیرمحل میں یوریا کھاد کا بحران شدید اختیار کرگیا۔

کھاد کے حصول کے لئے کسانوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ، کھاد نہ ملنے پر کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے ریلوے پھاٹک بند کر دیا کئی گھنٹے ریلوے پھاٹک بند ہونے سے ملتان تا فیصل آباد روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں احتجاج کرنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ کھاد کے لئے لمبی لائنوں میں کھڑے ہیں کھاد نہ ملنے کے باعث پیداوار متاثر اور فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔

ملک کا زیادہ انحصار زراعت پر ہے کسان خوشحال ہو گا تو ملک ترقی کرے گا مظاہرین سے مذاکرات کے لئے اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم موقع پر پہنچ گئے مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے اعجاز عبدالکریم نے کہا ہم کھاد کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اس یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں