36 نئے مریضوں میں وائرس ،مثبت کیسوں کی شرح 5 فیصد

36 نئے مریضوں میں وائرس ،مثبت کیسوں کی شرح 5 فیصد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 36 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق سے فیصل آباد میں کورونا کا پھیلائو تیز ہوگیا ۔

مثبت کیسوں کی شرح بھی 5 فیصد رہی ۔ فیصل آباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 798ٹیسٹ پرفارم ہوئے جن میں سے 36 کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 762 کی رپورٹ منفی رہی ، مثبت کیسوں کی شرح 5 فیصد تک پہنچنے پر فیصل آباد میں خوف کی فضا پھیل گئی ، محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ضلع فیصل آباد میں اب تک 27504 شہری کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 1302 ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں