ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سیزن 3 کے حوالے سے اجلاس

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سیزن 3 کے حوالے سے اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر وزیراعلیٰ کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سیزن 3 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت نے کی،اجلاس میں ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر،محکمہ تعلیم، سی او میونسپل کمیٹی ،سی او ضلع کونسل ،انفارمیشن سمیت متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی،اجلاس میں ضلع بھر میں نوجونواں کے فارم شیڈول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور پروگرام کے اغراض و مقصد بارے آگاہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر مرحبا نعمت نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے جائزہ لیا اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت گائیکی، مصوری، موسیقی،تھیٹر، دستکاری، لوک رقص اور ادب کے مقابلہ جات میں حصہ لینے والے نوجوانوں رجسٹریشن حوالے سے متعلقہ افسروں سے بریفنگ لی،اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے نوجوانوں کی صلاحیت مزید بہتر ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں