کونسل آف لومز اونرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی تحریک کا اعلان

کونسل آف لومز اونرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی تحریک کا اعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مہنگی ترین بجلی اور کاروباری بحران کے خلاف کونسل آف لومز اونرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی تحریک کا اعلان۔

26 جنوری کو ضلع کونسل چوک سے کلاک ٹاور چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔ چیئرمین وحید خالق ڈرامے نے ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ سے خطاب کے دوران 32 روپے یونٹ بجلی کی قیمت کو حکومت کا ظالمانہ اقدام قرار دیا اور کہا حکومت کی مسلسل عدم توجہی کی وجہ سے پاورلومز انڈسٹری دوبارہ بندش کی طرف جارہی ہے ۔

وائس چیئرمین ظفر معراج ملک گلزار ماجد الطاف اور دیگر ممبران نے حکومتی عدم توجہی کو انڈسٹری کے ساتھ دشمنی قرار دیا جن کا کہنا تھا حکومت نے سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے لوکل مینوفیکچرنگ انڈسٹری تیزی کے ساتھ بند ہو رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں