گورننگ باڈی اجلاس، ایف ڈی اے کو اوورسیز بلاک بنانے کی منظوری

گورننگ باڈی اجلاس، ایف ڈی اے کو اوورسیز بلاک بنانے کی منظوری

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایف ڈی اے گورننگ باڈی نے بیرون ممالک پاکستانیوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایف ڈی اے کو اوورسیز بلاک بنانے کی منظوری دی ہے جو ایف ڈی اے سٹی میں دستیاب 623کنال اراضی پر قائم کرنے کیلئے تجویز کیاگیاہے ۔

یہ منظوری گورننگ باڈی کے 115ویں اجلاس کے دوران دی گئی جو چیئرمین ایف ڈی اے /ایم پی اے چودھری لطیف نذر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ارکان صوبائی اسمبلی چودھری عادل پرویز گجر، میاں وارث عزیز، فردوس رائے ، وائس چیئرمین واسا شاہد جاوید،ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے رضوان نذیر، ایم ڈی واسا جبار انورودیگر اراکین چودھری جاوید شریف، ماجد حسین ایڈ ووکیٹ کے علاوہ ڈویژنل کمشنر، ڈپٹی کمشنر،محکمہ فنانس، ہاؤسنگ، لوکل گورنمنٹ،میونسپل کارپوریشن کے نمائندہ افسروں نے شرکت کی جبکہ ایف ڈی اے اور واسا کے ڈائریکٹرز اور دیگرافسر بھی اجلاس میں موجود تھے ۔

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے رضوان نذیر نے بتایا اوورسیز بلاک میں دس مرلہ اور ایک کنال رقبہ کے پانچ سو سے زائد پلاٹس فراہم کئے جائینگے اور اس میں کمرشل ایریا، کمیونٹی سنٹر، جامع مسجد، پارکس، انڈرگراؤنڈ یوٹیلیٹی سروسز ودیگر سہولیات میسر ہونگی جسے ایک سال کے اندر مکمل کرنیکی کوشش کی جائیگی۔ اجلاس کے دوران ایف ڈ ی ا ے سٹی کے نادہندگان سے ڈویلپمنٹ/ایڈ یشنل ڈویلپمنٹ چارجز کی وصولی کیلئے تاریخ میں 31مارچ2022 تک توسیع کرنے ، نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر عملد رآمدکرنے ،نظر ثانی شدہ انٹی گریٹڈ الاؤنس اور کنوینس چارجز سے متعلق حکومتی نوٹیفکیش کو اپنانے ، ایف ڈی اے سروس ریگولیشز 1990میں بعض ترامیم وشرائط اور گریڈ ایک سے 15تک بھرتیوں میں امید واروں کی تعلیمی قابلیت میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں