سنٹرل جیل میں حوالاتیوں اور قیدیوں کے پاس موبائل اور منشیات پہنچنے کا انکشاف

سنٹرل جیل میں حوالاتیوں اور قیدیوں کے پاس موبائل اور منشیات پہنچنے کا انکشاف

فیصل آباد(عبدالباسط سے ) سنٹرل جیل میں انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے حوالاتیوں اور قیدیوں کے پاس موبائل اور منشیات پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جیل کے مین گیٹ سے لیکر بیرک تک پہنچنے کیلئے 4 مختلف سکیورٹی گیٹس سے گزرنا ہوتا ہے ، جہاں سے گزرنے والے افراد کی جامع تلاشی لی جاتی ہے لیکن جیل انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کے باوجود بھی جیل کی حدود میں موبائل فونز اور منشیات پہنچ جانا جیل سکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں حوالاتیوں اور قیدیوں کی جانب سے باقاعدہ نیٹ ورک بنایا گیا ہے اوراس بااثر نیٹ ورک کی جانب سے جیل میں قید نشے کے عادی افراد کو بھی انکی ڈیمانڈ کے مطابق منشیات فراہم کی جاتی ہیں اورموبائل فونز بھی پہنچائے جاتے ہیں اورملزم جیل کے اندر بیٹھ کر ہی اپنا نیٹ ورک چلاتے ہیں، جیل حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی اور ممنوعہ ا شیا رکھنے والے قیدیوں کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کی جاتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں