واساافسروں کو ڈسپوزل سٹیشنز کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایت

واساافسروں کو ڈسپوزل سٹیشنز کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایت

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید نے واسا افسروں کو تاکید کی ہے کہ بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے ڈسپوزل سٹیشنزکو مکمل فعال رکھا جائے اور بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی فوری طور پر ٹیمیں اور مشینری متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ نکاسی آب سے متعلق شکایات کابروقت ازالہ کیا جاسکے ۔

 انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن کو تمام ڈسپوزل اسٹیشن کا تفصیلی معائنہ،کلکٹنگ ٹینکس میں پانی کی پوزیشن کو چیک کرنے ،سکرچیمبر، پینل، جنریٹرز روم اور پمپ ہاؤس کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں