تھانہ ٹھیکریوالاٹائوٹ مچلکوں پر ملزموں کو رہا کرنا معمول

تھانہ ٹھیکریوالاٹائوٹ مچلکوں پر ملزموں کو رہا کرنا معمول

پینسرہ( نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھیکریوالا میں ٹائوٹ مچلکوں پر ملزموں کی رہائی کا سلسلہ جاری۔

نائب محرران نے ملزموں کی رہائی کے ریٹ مقرر کر لئے پابندی کے باوجود ٹائوٹ مچلکوں پر ملزموں کی رہائی معمول بن چکی ہے وارڈن پولیس پٹرولنگ پولیس کی جانب سے دئیے گئے ملزم کھلا پٹرول سمیت چھوٹے جرائم میں ملوث ملزمان کے ورثا کو ڈرا دھمکا کر5سے دس ہزار فی ملزم وصول کئے جاتے ہیں۔

نائب محرران کی جانب سے ضمنی و کارروائی کی سرکرکاری فیس پانچ ہزار بتائی جا تی ہے اور ورثا کو ڈرایا جاتا ہے کہ وکیل اس سے زیادہ فیس لے گا تفتیشی ملزم پیش نہیں کرے گا لہذا آپ محرر کی فیس ادا کر کے ملزم رہا کروا سکتے ہیں شہریوں نے سی پی او سے موجودہ صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں