مخبوط الحواس خاتون کا 5 روز بعد بھی سراغ نہیں لگایا جاسکا

 مخبوط الحواس خاتون کا 5 روز  بعد بھی سراغ نہیں لگایا جاسکا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسلام نگر سے لاپتہ ہونے والی مخبوط الحواس خاتون کا پانچ روز بعد بھی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ اسلام نگر کے رہائشی علی بلال شاہ نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی قریبی رشتہ دار مخبوط الحواس 35 زینب بی بی گھر کا سودا سلف لینے بازار گئی۔ جسے نامعلوم ملزموں کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا لیکن پانچ روز گزرنے کے بعد بھی مغویہ کا تاحال کوئی سراغ نہ لگ سکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں