حلقہ کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے مختلف ترقیاقی منصوبوں پر کام جاری : عاصم نذیر

حلقہ کے بنیادی مسائل کے حل  کیلئے مختلف ترقیاقی منصوبوں  پر کام جاری : عاصم نذیر

مکو آنہ (نمائندہ دنیا) ممبر قومی اسمبلی چودھری محمد عاصم نذیر نے کہا ہے کہ علاقے میں تعمیروترقی خوشحالی عوامی بھلائی کے منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ہمارے ترقیاتی اندا ز فکر نے دوسروں سے منفرد بنایا ہے۔

ساڑھے تین سال کے عرصہ میں حلقہ کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے مختلف ترقیاقی منصوبوں پر کام جاری ہے جس کے مثبت اثرات برآمد ہونا شروع ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے پی پی 99چودھری علی اخترخاں کے ہمراہ نیو مدینہ ٹاؤن کھرڑیانوالہ میں بجلی فراہمی کی منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں