مری میں ہونیوالی اموات پر دلی افسوس :روحیل اشرف

 مری میں ہونیوالی اموات پر دلی افسوس :روحیل اشرف

پینسرہ (نمائندہ دنیا) مری میں ہونیوالی اموات پر دلی افسوس ہے جاں بحق ہونیوالوں کے خاندان کیساتھ دلی ہمدردیاں ہیں۔

متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں ،سانحہ سے پوری پاکستانی قوم افسردہ ہے ،یہاں کسی ایک کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانا سراسر زیادتی ہے حکومت ،انتظامیہ اور سیاحوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا چاہئے تھیں مگر افسوس ایسا نہیں کیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت میاں روحیل اشرف نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا المیہ ہے کہ ہم کسی بڑے حادثے کا انتظار کرتے ہیں عوام سمیت کوئی بھی ادارہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کو تیار نہیں ہوتا جس سے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو تا ہے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں