فیصل آبا د میں گلوبل ساکر وینچرز کے تحت فٹبال ٹرائلز

فیصل آبا د میں گلوبل ساکر وینچرز کے تحت فٹبال ٹرائلز

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)پاکستانی نوجوانوں میں فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے گلوبل ساکر وینچرز کے تحت فٹبال ٹرائلز کا انعقاد۔

وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے تحت ٹرائلز پاکستان کے دس مختلف شہروں میں لیے جارہے ہیں تفصیلات کے مطابق جی ایس وی کی جانب سے اسلام آباد سے شروع ہونیوالے فٹبال ٹرائلز کا سلسلہ پشاور، سیالکوٹ اور مظفرآباد سے ہوتا ہوا فیصل آباد تک پہنچ چکا ہے۔

فیصل آباد میں ہونیوالے ٹرائلز میں نوجوان فٹبالرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ٹرائلز میں منتخب ہونے کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ سینٹ پیٹرکس فٹبال کلب UEFA-pro سے لائسنس یافتہ کوچنگ سٹاف نوجوان فٹبالرز کے ٹرائلز لے رہا ہے ٹرائلز کے دوران 20 کھلاڑیوں کو منتخب کرکے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن بھیجا جائیگا جہاں انہیں سینٹ پیٹرکس فٹبال کلب کیساتھ ٹریننگ کا موقع فراہم کیا جائیگا 17 جنوری سے شروع ہونیوالے ٹرائلز 5 فروری تک جاری رہیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں