فرانزک ایجنسی میں ای آر یو یونٹ کی تعمیر کیلئے فنڈز منظور

فرانزک ایجنسی میں ای آر یو یونٹ کی تعمیر کیلئے فنڈز منظور

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)فیصل آباد سمیت آٹھ اضلاع میں فرانزک سائنس ایجنسی میں ای آر یو یونٹ کی تعمیر کیلئے 13کروڑ 56لاکھ روپے کے فنڈز منظور کرکے ای آر یو یونٹ کی تعمیر کا کام محکمہ بلڈنگ کے سپرد کردیا گیا ۔

آٹھ مختلف اضلاع میں پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی میں ای آر یو یونٹ کی تعمیر کے کام کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب کی جانب سے 13 کروڑ 56لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،فنڈز ملنے کے بعد محکمہ بلڈنگ فارنزک سائنس ایجنسیز میں ای آر یو یونٹ کی تعمیر کا کام شروع کرے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں