میونسپل کارپوریشن دفتر میں واش رومزکچرا کنڈی بن گئے

میونسپل کارپوریشن دفتر میں واش رومزکچرا کنڈی بن گئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)شہرکی ترقی اور شہریوں کی سہولیات کیلئے کام کرنیوالا ادارہ میونسپل کارپوریشن اپنے ہی دفتر میں ملازمین میں کیلئے بنائے گئے واش رومز فعال نہ رکھ سکا۔

میونسپل کارپوریشن دفتر فیصل آباد میں ملازمین کیلئے بنے واش رومز کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں ترقیاتی کام کرنیوالے محکمے میونسپل کارپوریشن آفس کے واش رومز میں ملبے کے ڈھیر نظر آنے لگے ۔ میونسپل آفس میں کام کرنیوالے ملازمین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے شہر کی ترقی کا کام کروایا جاتا ہے لیکن کچرا کنڈی کا منظر پیش کرتے اپنے ہی ملازمین کیلئے بنائے گئے واش رومز کی مرمت و صفائی کا کام نہیں کروایا گیا ۔کہتے ہیں کہ حکام کو چاہئے کہ جہاں شہر کے دیگر مسائل حل کیے جانے کیلئے اقدامات کیے جاتے ہیں وہیں اپنے دفاتر کی بہتری کیلئے بھی مسائل پر غور کرنا چاہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں