ایس اوپیزپرعملدرآمد،سیکرٹری آر ٹی اے کی چیکنگ

ایس اوپیزپرعملدرآمد،سیکرٹری آر ٹی اے کی چیکنگ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)سیکرٹری آرٹی اے محمد سرور پبلک ٹرانسپورٹس میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے مختلف شاہرات پر پہنچ گئے اور۔۔۔

ناکے لگا کر مختلف شہروں کو جانے والی بسوں کو رکواکر مسافروں وڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کی کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن ہونے کی تصدیق اور 70 فیصد گنجائش کے مطابق مسافروں کے سیٹنگ انتظامات چیک کئے ۔انہوں نے بغیر ویکسینیٹ مسافروں کو فوری اترواکر اپنی نگرانی میں ویکسین لگوائی ،سیکرٹری آرٹی اے نے دھواں دینے والی وہیکلز کے ڈرائیورز ومالکان کو موقع پر جرمانہ اور متعدد گاڑیوں کے چالان بھی کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں