کورونا مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافے کے باوجود ہسپتالوں میں واشنگ ایریاز غیر فعال

کورونا مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافے کے باوجود ہسپتالوں میں واشنگ ایریاز غیر فعال

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کورونا مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافے کے باوجود ہسپتالوں میں بنے واشنگ ایریاز غیر فعال۔

کورونا کی تیسری لہر کے دوران فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ نے واسا کے تعاون سے ٹیچنگ ہسپتالوں میں واشنگ ایریاز قائم کئے تھے جہاں پر کلورین ملے پانی کیساتھ مریضوں اور لواحقین کے ہاتھوں دلوائے جاتے تھے جسکا مقصد کورونا کے پھیلائو کو روکنا تھا تاہم واشنگ ایریاز بھی ہسپتالوں کی انتظامیہ کی غفلت اور لاپروائی کی نظر ہوگئے جو گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد پر پہنچنے کے باوجود فعال نہ ہوسکے ۔سول ، الائیڈ اور دیگر ہسپتالوں میں جہاں روزانہ ہزاروں مریض آتے ہیں اور انکی تیمارداری کیلئے بھی روزانہ ہزاروں شہری ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں ۔

طبی ماہرین کے مطابق ہسپتالوں میں کورونا کے پھیلائو کے خدشات بھی زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ کورونا کے مشتبہ اور مصدقہ مریض ہسپتالوں میں علاج معالجے کیلئے آتے ہیں جن سے کورونا کے پھیلائو کے خدشات ہوتے ہیں جس کیلئے ہسپتالوں میں ہینڈ واشنگ ایریاز بنائے گئے تھے تاہم کورونا کی نئی لہر جس میں اومی کرون کے مریض بھی شامل ہیں کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے باوجود ہسپتالوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے اور نہ ہی واشنگ ایریاز فعال کئے جاسکے ہیں اسکے علاوہ ہسپتالوں میں واک تھرو سینی ٹازر گیٹ بھی اب موجود نہیں ہیں جسکی وجہ سے آئندہ دنوں میں کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں