اخوت فائونڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضوں کی فراہمی

اخوت فائونڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضوں کی فراہمی

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)اخوت فائونڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری گزشتہ روز اخوت فائونڈیشن کے زیر انتظام 132 خاندانوں میں ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کے بلا سود قرضوں کے چیک تقسیم کیے گئے تفصیلات کے مطابق اخوت فائونڈیشن کی جانب سے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لیے شہریوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جاتے ہیں گزشتہ روز بلا سود قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چودھری طلعت حسین کے ہمراہ اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر اخوت فائونڈیشن کی جانب سے 132 خاندانوں میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے گئے چودھری طلعت کا کہنا تھا اخوت فائونڈیشن کے کار خیر میں ہمیشہ اخوت کا ساتھ دیتے رہیں گے قرض حسنہ سے سفید پوش اور ضرورت مند کی ضرورت بھی پوری ہوجاتی ہے اور وہ سودی نظام سے بچ جاتا ہے ۔

اخوت فائونڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری گزشتہ روز اخوت فائونڈیشن کے زیر انتظام 132 خاندانوں میں ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کے بلا سود قرضوں کے چیک تقسیم کیے گئے تفصیلات کے مطابق اخوت فائونڈیشن کی جانب سے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لیے شہریوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جاتے ہیں گزشتہ روز بلا سود قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چودھری طلعت حسین کے ہمراہ اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر اخوت فائونڈیشن کی جانب سے 132 خاندانوں میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے گئے چودھری طلعت کا کہنا تھا اخوت فائونڈیشن کے کار خیر میں ہمیشہ اخوت کا ساتھ دیتے رہیں گے قرض حسنہ سے سفید پوش اور ضرورت مند کی ضرورت بھی پوری ہوجاتی ہے اور وہ سودی نظام سے بچ جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں