مریضوں کی شکایات کاازالہ کیاجائے :فیصل عباس

مریضوں کی شکایات کاازالہ کیاجائے :فیصل عباس

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر فیصل عباس مانگٹ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کادورہ ، انہوں نے ڈاکٹرز و دیگر عملہ و سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔۔۔

 ایم ایس ڈاکٹر الطاف و دیگر انتظامی امور کے افسر و ڈاکٹرز بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا،انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے آوٹ ڈور میں آئے ہوئے مریضوں اور انکے لواحقین سے مسائل دریافت کیے ، ڈپٹی کمشنر نے ادویات فراہمی و دیگر سہولیات بارے دریافت کیا اور موقع پر ایم ایس و دیگر ڈاکٹرز کو ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس و دیگر متعلقہ ڈاکٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ ہسپتال میں میڈیکل (MLC) کے حصول کیلئے آنے والوں کو حقائق پر مبنی میڈیکل جاری کیا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی شکایت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں