انتظامی غفلت پر ریٹ لسٹوں کی ترسیل تاخیر کاشکار

 انتظامی غفلت پر ریٹ لسٹوں کی ترسیل تاخیر کاشکار

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی غفلت سے ریٹ لسٹوں کی وقت پر ترسیل ممکن نہ ہوسکی ، گرانفروش ریٹ لسٹیں تاخیر سے پہنچنے کا فائدہ اٹھانے لگے ۔

 دکانوں پر ریٹ لسٹیں تاخیر سے پہنچنے کا سلسلہ بند نہ ہوسکا ،ٹھیکیداروں کی جانب سے دکانوں پر دوپہر دو سے تین بجے تک ریٹ لسٹیں پہنچائی جاتی ہیں اور اس وقت تک دکاندار آدھے سے زیادہ سامان فروخت کرچکے ہوتے ہیں ریٹ لسٹیں تاخیر سے پہنچنے کا مسئلہ تحصیلوں کے علاقوں میں زیادہ ہوتا ہے تحصیل سے ملحقہ دیہات اور قصبوں میں سبزی پھلوں اور گوشت کی دکانوں ریڑھیوں اور چھابڑیوں پر ریٹ لسٹیں نہ پہنچنے سے گرانفروش مرضی کے دام پر چیزیں فروخت کرتے رہتے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دیتی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں