سمن جاری ہونے پر ڈی سی عمران حامد عدالت پیش

 سمن جاری ہونے پر ڈی سی عمران حامد عدالت پیش

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی سول جج اعظم خان کی عدالت میں پیشی ،عدالت نے ڈی سی کے سمن جاری کیے تھے ۔تحصیل سمندری کی عدالت نے سرکاری ریکارڈ پیش کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو طلب کررکھا تھا۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو متعدد نوٹس جاری کیے مگر ڈی سی نے ریکارڈ عدالت پیش نہ کیا جس پر ڈی سی کے سمن جاری کیے گئے تو وہ عدالت پیش ہوگئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان بھی ڈی سی کے ہمراہ تھے ریکارڈ پیش نہ کرسکنے پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 11 فروری تک مہلت دے دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں