فیصل آباد میں میٹرو بس منصوبہ سیاست کی نظر

 فیصل آباد میں میٹرو بس منصوبہ سیاست کی نظر

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)فیصل آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ میں بہتری کے لیے 2015 میں میٹرو بس سروس منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ بنائی گئی مگر منصوبہ سیاسی سکورنگ کی نظر ہوکر ٹھپ ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق فزیبلٹی رپورٹ کے بعد حکمران جماعت اور اپوزیشن اراکین اسمبلی میں ٹھن گئی جس سے منصوبے پر مزید پیشرفت نہ ہوسکی حکومتی اراکین نے میٹرو منصوبے کی بجائے رنگ روڈ بنانے کی سفارشات بھجوائیں جس پر اس منصوبے کو ٹھپ کردیاگیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک اور آبادی میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے مگر ٹرانسپورٹ سروس میں جدت نہیں لائی جارہی جس سے ٹریفک مسائل جنم لے رہے ہیں اگر اسی طرح سیاست کی بھینٹ چڑھ کر عوامی فلاح کے منصوبے نظر انداز ہوتے رہے تو شہر کبھی ترقی نہیں کرسکتا اراکین اسمبلی اور بیوروکریسی کو منصوبوں پر مسلط نہیں کرنا چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں