افسروں کاشہر کی صفائی ستھرائی اور بیوٹیفکیشن کاجائزہ

افسروں کاشہر کی صفائی ستھرائی اور بیوٹیفکیشن کاجائزہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے افسروں نے شہر کی صفائی ستھرائی اور بیوٹیفکیشن کیلئے دورہ کیا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایف ڈبلیو ایم سی بلال فیروز جوئیہ اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے رائے نعیم اﷲبھٹی نے کلب روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔انہوں نے دو گھنٹے میں دونوں سڑکوں کی مکمل صفائی اور ویسٹ پکنگ کے احکامات جاری کئے ۔ اس سلسلے میں آئندہ ایف ڈبلیو ایم سی اور پی ایچ اے کے فیلڈ افسر شہر کی خوبصورتی اور صفائی کیلئے کلوز کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں